عبد الاحد نام رکھنا
سوال
میں اپنے بیٹے کا نام ’’محمد عبدالاحد‘‘ رکھنا چاہتا ہوں، برائے مہربانی شریعت کی رو سے راہ نمائی فرمائیں کیا یہ نام میرے بیٹے کے لیے صحیح ہے؟
جواب
’’عبد الاحد‘‘ کا معنی ہے ’’احد‘‘ یعنی اللہ کا بندہ، اور ’’محمد‘‘ نام شروع میں برکت کے لیے بڑھایا جاتا ہے۔یہ نام رکھنا درست ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109203315
تاریخ23-05-2020

