یفاع زہرہ نام رکھنا
سوال
’’ یفاع زہرا‘‘ نام کیسا ہے؟
جواب
’’یَفَاع‘‘ کے معنی ہیں :ہر بلند چیز جو بلند زمین پر ہو۔ اور ’’زَهْرَه‘‘ کے معنی عربی زبان میں پھول، کلی، شگوفہ کے آتے ہیں۔
”یفاع“ اور ” زہرہ“ دونوں مستقل نام ہیں، عموماً یفاع مردوں کے ناموں میں استعمال ہوتا ہے اور زہرہ لڑکیوں کے ناموں ہے، لہذا دونوں میں سے ایک نام منتخب کرکے رکھ لینا چاہیے، اور دونوں لفظ ملاکر نام رکھا جائے تو بھی جائز ہے، تاہم یہ مرکب نام ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

