بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں وکس یا بام لگانا

سوال

روزے کی حالت میں بام یا وکس لگا سکتے ہیں؟

جواب

روزے کی  حالت میں  ناک سے باہر وکس  یا کوئی دوسری بام لگانے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے، البتہ ناک کے اندر وکس وغیرہ لگانے سے چوں کہ سانس کے ساتھ اس کے اجزاء وذرات اندر چلے جاتے ہیں، اس لیے  روزہ کی حالت میں ناک کے اندر وکس لگانا درست نہیں ہے، اگر نا ک کے اندر وکس لگائی اور اس کے ذرات سانس کے ساتھ دماغ تک پہنچ گئے تو روزہ فاسد ہوجائے گا۔

باقی اگر سینے پر کوئی بام یا وکس لگایا جائے تو اس سے روزے پر کوئی اثر نہ پڑے گا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109203285
تاریخ23-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں