بہو کو کفارہ صوم کی رقم دینا
سوال
بہو کو کفارہ صوم کی رقم دے سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اگر بہو زکوٰۃ کی مستحق ہے یعنی اس کی ملکیت میں ساڑھے سات تولہ سونا یاساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی قیمت کے برابررقم یا ضرورت و استعمال سے زائد سامان نہیں ہے اور وہ سید، ہاشمی اور عباسی بھی نہیں ہے تو اس کو روزے کے کفارے کی رقم ادا کرنا جائز ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 339):
"باب المصرف أي مصرف الزكاة والعشر
(قوله: أي مصرف الزكاة والعشر) يشير إلى وجه مناسبته هنا، والمراد بالعشر ما ينسب إليه كما مر فيشمل العشر ونصفه المأخوذين من أرض المسلم وربعه المأخوذ منه إذا مر على العاشر أفاده ح. وهو مصرف أيضا لصدقة الفطر والكفارة والنذر وغير ذلك من الصدقات الواجبة، كما في القهستاني". فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

