خون نکلنے سے روزہ ٹوٹنے کا حکم
سوال
روزے کی حالت میں زیرِ ناف بال کاٹنے کی وجہ سے کٹ لگ گیا اور خون نکل آیا قطروں کی شکل میں، روزہ فاسد ہوا یا نہیں؟ روزے پر کوئی اثر پڑا؟
جواب
روزے کی حالت میں زیرِ ناف بال کاٹنے کی وجہ سے کٹ لگ گیا اور قطروں کی شکل میں خون نکل آیا تو روزہ نہیں ٹوٹا۔ فقط و اللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109203223
تاریخ22-05-2020

