بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ریحام نام کا معنی

سوال

ریحام کا معنی کیا ہے؟ اور کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں؟

جواب

’’ریحام‘‘  لفظ کا معنی ہمیں مستند عربی، اردو اور فارسی لغات میں نہیں مل سکا، بعض ذرائع سے معلوم ہوا کہ اس کا معنی اردو میں بارش کے قطرے کے  ہیں، البتہ اس کی تحقیق نہیں ہے، لہذا بہتر یہ ہی ہے کہ اس کے بجائے لڑکی کا نام صحابیات یا نیک مسلمان خواتین کے نام یا اچھے بامعنی نام پر رکھا جائے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109203201
تاریخ22-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں