بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حریمہ نام کے معنی اور نام رکھنے کا حکم

سوال

’’حریما‘‘ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

”حریما“ لفظ کا درست تلفظ  ”حریمہ“ (حَرِيْمَه) ہے، اور حريمة کے معنی ہیں:  ہر وہ مرغوب شے جس سے محرومی ہو، اس لیے یہ نام نہ رکھنا بہتر ہے۔

 اس کے بجائے صرف ”حریم“ نام رکھا جاسکتا ہے، ’’حریم‘‘  کے معنی ہیں : (1 )جس کی بے حرمتی نہ کی جائے ، قابلِ احترام و تقدس چیز یا جگہ (2) متعلقات جیسے گھر یا مسجد کی متعلقہ جگہیں (3) محرم کا لباس۔  (القاموس الوحید)

تاج العروس (31/ 472):
"والحَرِيمَةُ: مَا فاتَ من كُلِّ مَطْمُوعٍ فِيهِ". فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109203189
تاریخ22-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں