مرد کا بازو کے بال صاف کرنا
سوال
مرد کا بازو کے بال صاف کرنا کیسا ہے؟
جواب
مرد کے لیے بازو اور ہاتھ پاؤں کے بال کاٹنے کی گنجائش ہے، لیکن بہتر نہیں ہے۔
"وفي حلق شعر الصدر والظهر ترك الأدب، كذا في القنية". (الفتاوى الهندية ،5/ 358) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109203143
تاریخ21-05-2020

