خواب میں پھلوں کے اندر بے حد ذائقہ محسوس کرنا
سوال
خواب میں دیکھا کہ میں ایک باغ میں کینو کے پھل توڑتاہوں اور کھاتا ہوں. مگر اس کا ذائقہ میں حد سے زیادہ محسوس کرتا ہوں بنسبت عام کینو کے جو ہم روز میں کھاتے ہیں. پھر کچھ دیر میں اپنے گھر میں اپنے بھائیوں کے پاس بیٹھا ہوں اور پکا ہوا چنا کھاتا ہوں جوکہ بہت زیادہ ٹیسٹی ہوتا ہے بنسبت جو ہم کھاتے ہیں۔ میں سعودیہ میں ہوں۔
جواب
اگر شادی شدہ ہیں تو اللہ تعالیٰ اولاد عطا فرمائیں گے۔
اور اگر غیرشادی شدہ ہیں تو نیک اعمال کی توفیق میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

