مسبوق مقتدی کو آخری رکعت میں التحیات پڑھنے کے بعد کیا کرنا چاہیے؟
سوال
جماعت میں آخر ی رکعت میں التحیات پڑھنے کے بعد امام کے سلام پھیرنے تک خاموش رہے یا نماز و الی دعا پڑھتا رہے؟
جواب
جماعت کی نماز میں آخری رکعت میں التحیات پڑھنے کے بعد پہلی رکعت سے نماز میں شامل ہونے والے مقتدی کو درود شریف اور دعا پڑھنی چاہیے اور مسبوق مقتدی کو التحیات پڑھ کر امام کے سلام پھیرنے تک خاموش رہنا چاہیے، یا کوئی بھی عربی دعائیہ کلمات پڑھتا رہے خواہ نماز والی دعا کااعادہ کرتارہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

