صدقہ فطر میں رقم کے بجائے کپڑے وغیرہ دینے کا حکم
سوال
فطرانہ رقم کے علاوہ کپڑے کی یا کسی اور شکل میں دے سکتے ہیں؟
جواب
صدقہ فطر میں رقم کے بجائے اتنی قیمت کے بقدر دوسری اشیاء (کپڑے وغیرہ) دینا بھی جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109203112
تاریخ21-05-2020

