بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

علائزہ نام رکھنا

سوال

’’علائزہ‘‘  نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

 ’’علائزہ‘‘  کا لفظ بعینہ نہیں مل سکا،  البتہ ’’علز‘‘  کے معنی عربی میں گھبرانے اور ڈرنے اور مائل ہونے کے  ہیں۔  اگر کسی بچی کا نام رکھنا ہے تو  اس   کے بجائے کسی صحابیہ رضی اللہ عنہا یا نیک خاتون کے نام پر یا اچھے معنیٰ والا عربی نام رکھ لیجیے۔ اس سلسلے میں ہماری ویب سائٹ کے اسلامی ناموں کے سیکشن سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109203104
تاریخ21-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں