جنابت کی حالت میں تلاوت سننا
سوال
کیا حالتِ جنابت میں کمپیوٹر پر قرآن کی تلاوت سن سکتے ہیں؟
جواب
حالتِ جنابت میں قرآن مجید کی تلاوت سننا جائز ہے، خواہ کسی انسان سے سنے، یا کمپیوٹر، یا موبائل یا ریڈیو سے سنے، البتہ جنابت کی حالت میں جب تک غسل نہ کرلیا جائے تلاوتِ کلام مجید ( قرآن مجید سے، یا موبائل یا کمپیوٹر سے یا زبانی) کرنے کی شرعاً اجازت نہیں۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 172):
"(و) يحرم به (تلاوة القرآن)
(قوله: تلاوة القرآن) أي ولو بعد المضمضة كما يأتي".
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:
حالت جنابت میں قرآن کی تلاوت کا حکم، بغیر وضو کے کتب تفسیر کو چھونے کا حکم
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

