تراویح کی جماعت کھڑی ہونے کی صورت میں پہلے عشاء کی دو رکعت سنتِ مؤکدہ پڑھی جائے یا تراویح کی جماعت میں شامل ہوا جائے؟
سوال
اگر ایک شخص عشاء کی 2 سنتیں ادا نہیں کر سکا اور اس دوران تراویح کی جماعت شروع ہوجائے تو آیا یہ شخص اپنی 2 سنتیں ادا کرے یا پھر تراویح کی جماعت میں شریک ہو جائے؟
جواب
جس شخص کی عشاء کی دو رکعت سنتیں باقی ہوں وہ پہلے عشاء کی دو رکعت سنت پڑھ لے، پھر تراویح کی جماعت میں شامل ہوجائے؛ کیوں کہ سنتِ مؤکدہ کو فرض نماز کے فورًا بعد پڑھنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109203026
تاریخ20-05-2020

