حیض کی حالت میں آب زم زم پینا
سوال
کیا حالتِ حیض میں آبِ زم زم پی سکتے ہیں؟
جواب
حیض کی حالت میں آب زم زم پینا جائز ہے، اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ حیض کی حالت میں نماز، روزہ، قرآن پاک کی تلاوت، مسجد میں جانا اور شوہر کا ناف سے لے کر گھٹنے تک بغیر حائل کے فائدہ اٹھانا منع ہے، اس کے علاوہ کھانا پینا، نہانا، کھانا پکانا، ذکر واذکار وغیرہ کرنا جائز ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109203013
تاریخ20-05-2020

