بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

لاک ڈاؤن میں عید کی نماز گھر میں ادا کرنے کا حکم

سوال

لاک ڈاؤن میں کیا گھر میں عید کی نماز ادا کر سکتے ہیں؟

جواب

جن ممالک میں عیدگاہ یا مساجد میں عید کی نماز ادا کرنے کی بالکل اجازت نہیں ہے، وہاں لاک ڈاؤن کے سبب گھر  میں عید کی نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے،  تاہم امام کے علاوہ کم از کم ایک مرد ہونا ضروری ہے، اگر امام کے علاوہ  کوئی مرد  موجود نہ ہو تو ایسی صورت میں عید کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہ ہوگی، اس صورت میں اشراق کی نماز ادا کرلی جائے۔ فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:

جن ممالک میں لاک ڈاؤن ہے وہاں عید کی نماز کیسے ادا کریں؟

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109202990
تاریخ20-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں