بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جمعہ و عیدین کی جماعت میں فرق

سوال

عیدین کی نماز کے لیے کتنے افراد کا ہونا ضروری ہے جمعہ کی طرح چار یا عام نماز کی طرح دو  سے بھی جماعت ہوجائے گی؟

جواب

جمعہ و عیدین کی جماعت کے افراد کی تعداد میں فرق ہے، جمعہ کی جماعت کے لیے امام کے علاوہ کم از کم تین مرد ہونے ضروری ہیں، جب کہ عیدین کی جماعت کے لیے امام کے علاوہ کم از کم ایک مرد ہونا بھی کافی ہے۔

مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:

جن ممالک میں لاک ڈاؤن ہے وہاں عید کی نماز کیسے ادا کریں؟

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109202989
تاریخ20-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں