سحری صبح صادق سے پہلے کسی بھی وقت کرسکتے ہیں
سوال
کیا سحری رات میں ٢ بجے کر سکتے ہیں؟
جواب
جی، کرسکتے ہیں۔
اہلِ علم نے لکھا ہے کہ رات کے مکمل وقت کو چھ برابر حصوں میں تقسیم کیا جائے تو رات کے آخری چھٹے حصے میں سحری کرنا مستحب ہے، اگر آپ کے علاقے میں رات دو بجے کا وقت ان ایام میں رات کے آخری چھٹے حصے میں آرہاہے تو استحباب بھی حاصل ہوجائے گا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109202938
تاریخ19-05-2020

