جس برتن میں کھانا پکایا ہو اسی میں کھانا کھانا
سوال
جس برتن میں کھانا پکاتے ہیں، کیا اس میں کھانا کھانا جائز ہے کہ نہیں (جیسے کہ رائس کوکر)؟ دراصل میں سعودی عرب میں کام کرتا ہوں، خود کھانا پکاتا ہوں، اکیلا ہوں؛ اس لیے اسی میں کھاتا ہوں۔
جواب
جس برتن میں کھانا پکایا ہو، اسی میں کھانا کھانا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109202888
تاریخ19-05-2020

