تراویح میں ختم قرآن پر تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھنا
سوال
اکثر ہمارے ہاں رمضان المبارک میں تراویح میں جب ختم القرآن کی رات ہوتی ہے تو سورت الاخلاص کو تین مرتبہ پڑھتے ہیں، کیا یہ جائز ہے یا بدعت ہے؟
جواب
مذکورہ عمل کو لازم یا سنت سمجھ کر کرنا بدعت ہے۔
فتاوی محمودیہ میں ہے :
"بعض فقہاء نے تین مرتبہ کو مستحب لکھا ہے، لہذا اگر کبھی کبھ ی ایسا کر لیا جائے تو مضائقہ نہیں، مگر التزام نہیں کرنا چاہیے اور جہاں التزام ہو وہاں توڑنا چاہیے۔"(ج۷ / ص۳۱۳)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109202861
تاریخ19-05-2020

