’’محمد احسن‘‘ نام رکھنے کا حکم
سوال
محمد احسن نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
’’محمد احسن‘‘ نام رکھنا جائز اور اچھا ہے۔ "محمد" تو رسول اللہ ﷺ کا نامِ مبارک ہے، اس نسبت سے یہ نام کا حصہ ہے، اور "احسن" کا معنٰی ہے: زیادہ خوب صورت۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109202858
تاریخ19-05-2020

