قسطوں کا کاروبار کرنے والا شخص زکات کیسے ادا کرے؟
سوال
میرا ایک دوست ہے وہ قسطوں کا کاروبار کرتا ہے، اب وہ زکات ادا کرنا چاہتا ہے، مگر اس کے پاس رقم موجود نہیں ہے، وہ لوگوں سے وصول کرنی ہے قسطوں کی شکل میں، آیا اب وہ زکات کیسے ادا کرے گا ؟
جواب
آپ کے دوست کو چاہیے کہ وہ واجب شدہ زکات کا مکمل حساب لگالیں اور جیسے جیسے قسطوں کی شکل میں لوگوں سے پیسے وصول ہوتے جائیں ویسے ویسے زکات ادا کرتے جائیں؛ کیوں کہ زکات کی رقم مکمل ایک ساتھ ادا کرنا لازم نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

