خواب میں سفید لباس اور کنگھی کرتے دیکھنا
سوال
خواب میں سب سے چھوٹے دیور کو رمضان کی 25 ویں رات دیکھا جو کہ اعتکاف کی نیت سے مسجد میں بیٹھا تھا وہ سفید کپڑوں میں تھا تو میں نے پوچھا کہ تم تو اعتکاف میں تھے کیسے آگئے؟ وہ بولا ویسے ہی آیا ہوں اور پھر وہ اپنے بالوں میں کنگھی کرنے لگ گیا۔
جواب
دیور کے حق میں اچھی علامت ہے، سفید لباس اور کنگھی کرنا دین اور دنیا کی درستی کی طرف اشارہ ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109202846
تاریخ19-05-2020

