10 تولہ سونا اور 83 تولہ چاندی کی زکاۃ
سوال
عرض یہ کہ 10 تولہ سوناہے اور 83 تولہ چاندی ہے تو سونے اور چاندی کے ایک ایک نصاب کی زکات دی جاۓ گی یعنی ساڑھے سات تولہ سونا اور ساڑھے باون تولہ چاندی کی یا پھر کل کی زکات ادا کی جاۓ گی ۔ ?
جواب
صورت مسئولہ میں 10 تولہ سونے اور 83 تولہ کی چاندی کی کل مارکیٹ ویلیو معلوم کرکے اس مجموعی رقم کا چالیسواں حصہ یعنی ڈھائی فیصد زکوٰۃ میں ادا کرنا لازم ہوگا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109202845
تاریخ19-05-2020

