اعتکاف میں کپڑے تبدیل کرنا
سوال
اعتکاف میں کپڑے تبدیل کرسکتےہیں؟
جواب
اعتکاف کی حالت میں مسجد کے حدود کے اندر پردہ وغیرہ کرکے کپڑے تبدیل کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے، البتہ صرف کپڑے بدلنے کے مسجد کے حدود سےباہر غسل خانہ میں جانا جائز نہیں ہے، اس سے اعتکاف فاسد ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109202843
تاریخ19-05-2020

