روزے کی حالت میں منہ میں مچھر یا مکھی وغیرہ چلے جانے کا حکم
سوال
روزے کےحالت میں مچھر منہ میں چلاجائے تو روزہ جاتا رہا یا نہیں؟
جواب
روزہ کی حالت میں اگر خود بخود بلا اختیار کے مچھر منہ کے اندر جاکر حلق سے اتر جائے تب بھی روزہ نہیں ٹوٹے گا، البتہ اگر کوئی قصدا ایسا کرے تو اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا، قضا لازم ہوگی لیکن کفارہ لازم نہیں ہوگا۔ یہی حکم مکھی اور دیگر حشرات الارض کا بھی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109202816
تاریخ19-05-2020

