کیا دانتوں میں خلال کرنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
سوال
کیا خلال کرنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب
خلال کرنے کے دوران اگر دانتوں سے خون نہ نکلے تو خلال کرنے سے وضو نہیں ٹوٹے گا، البتہ اگر خون نکل کر بہہ جائے اور تھوک میں واضح ہوجائے تو اس صورت میں وضو ٹوٹ جائے گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109202806
تاریخ18-05-2020

