وائرس کی وجہ سے سانس کے مریض کے لیے مسجد میں نماز پڑھنا
سوال
کیا کرونا وائرس کی اس وبا کے اندر سانس کے مریض مسجد میں جاکر نماز ادا کرسکتے ہیں؟
جواب
محض سانس کی بیماری کی وجہ سے وائرس کے زمانے میں مریض کو مسجد میں جاکر نماز پڑھنے سے منع کرنا جائز نہیں، بلکہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کا حکم اس کے لیے بدستور برقرار رہے گا، مسجد میں جاکر جماعت کے ساتھ نماز پڑھنااس کے لیے بھی سنتِ مؤکدہ قریب الی الواجب ہے۔ فقط و اللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109202783
تاریخ18-05-2020

