نام کے مطابق اسم اعظم تلاش کرنا
سوال
میرے نام کے مطابق اسم اعظم کون ساہے؟
جواب
ناموں کے اعداد نکال کر ان اعداد کے موافق اسمائے باری تعالیٰ میں سے کسی اسم کو منتخب کرکے اسے ’’اسم اعظم‘‘ قرار دینے کا شریعت میں کوئی ثبوت نہیں ہے، لہذا اس مروجہ طریقہ سے اجتناب کرناچاہیے۔
البتہ اللہ تعالیٰ کے اسمائے مبارکہ میں ’’اسم اعظم‘‘کی تعیین سے متعلق اہلِ علم کے مختلف اقوال ہیں، بعض نے ’’الله لا إله إلا هو الحي القیوم‘‘ کواور بعض نے فقط ’’الحي القیوم‘‘ کو اور بعض حضرات نے لفظ ’’ربّ ‘‘ اور بعض نے لفظ’’الله‘‘ کو اسم اعظم قراردیاہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

