دادی کا اپنی پوتی کو دودھ پلانے سے ماں بیٹے کے رشتہ کا حکم
سوال
اگر دادی اپنی پوتی کو دودھ پلائے تو کیا اس سے بیٹے اور ماں کے رشتے میں کوئی فرق واقع ہوگا کہ نہیں؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں دادی اگر اپنی پوتی کو مدتِ رضاعت میں دودھ پلائے تو اس سے بچے کی دادی کا اپنے بیٹے کے رشتے پر کوئی اثر نہیں ہوگا، لیکن یہ پوتی دادی کی رضاعی بیٹی بن جائے گا، گویا یہ لڑکی اپنے والد کی حقیقی بیٹی بھی ہوگی اور رضاعی بہن بھی ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109202704
تاریخ18-05-2020

