بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

فحش فلم دیکھنا

سوال

فحش فلم دیکھنا اور امت کروانا کیسا ہے؟

جواب

 جان دار کی تصاویر  پر مشتمل کوئی بھی ویڈیو وغیرہ دیکھنا شرعاً جائز نہیں ہے، اور ایسی فلمیں جن میں فحش مواد ہو یا وہ فلم ہی فحش ہو اس کا دیکھنا تو اور زیادہ سخت گناہ ہے، یہ اخروی تباہی کے ساتھ  ساتھ  کئی قسم کی دنیاوی، معاشرتی اور اخلاقی قباحتوں کا ذریعہ ہے،  لہذا ان سے مکمل اجتناب کرتے ہوئے اس پر فی الفور توبہ واستغفار لازم ہے۔

باقی امت کروانے سے کیا مراد ہے؟  اس کی وضاحت کے بعد دوبارہ سوال بھیج سکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144109202701
تاریخ18-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں