کیا لیلۃ القدر کی فضیلت حاصل کرنے کے لیے پوری رات جاگنا ضروری ہے؟
سوال
لیلۃالقدر کی فضیلت حاصل کرنے کے لیے ساری رات جاگنا ضروری ہے کیا؟
لیلۃ القدر مغرب سے فجر تک ہوتی ہے یا اس رات کے بیچ میں غیر متعین وقت کے لیے کچھ دیر ہوتی ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اولیٰ یہ ہے کہ پوری رات اخلاص کے ساتھ عبادت میں مشغول رہا جائے، البتہ اگر کوئی مکمل رات عبادت میں مشغول نہ رہے، بلکہ رات کے کسی بھی پہر، عبادت کرلے، اسے بھی یہ فضیلت نصیب ہوگی، نیز شبِ قدر کا اطلاق مکمل رات (غروب سے لے کر صبح صادق تک) پر ہوتا ہے، نہ کی رات کے کسی مخصوص پہر پر۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

