بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا معتکف مسجد میں اجرت لے کر رنگ کر سکتا ہے؟

سوال

اعتکاف کے دوران مسجد میں پینٹ اور چونا وغیرہ کرکے اس کی اجرت لینے یا بغیر اجرت کے کرنے سے اعتکاف ٹوٹتا ہے یا نہیں؟

جواب

معتکف کے لیے دورانِ اعتکاف مسجد کے اندر اجرت لے کر کام کرنا جائز نہیں ہے؛ لہذا صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شخص اگر حدود مسجد سے باہر نہ نکلا ہو تو ایسی صورت میں اس کا اعتکاف اگرچہ فاسد نہ ہوا، تاہم اس کے لیے رنگ کرنے کی اجرت لینا جائز نہ ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109202660
تاریخ17-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں