بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں معذور شوہر کو نہلانا

سوال

اگر میاں بیوی دونوں روزے کی حالت میں ہوں تو کیا بیوی، معذور شوہر کو بالکل ننگا کر کے نہلا سکتی ہے؟ شوہر کی شرم گاہ پر بھی بار بار ہاتھ لگے گا؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں روزے کی حالت میں بیوی کے لیے معذور  شوہر کو غسل کرانا جائز ہے،  اور شرمگاہ پر ہاتھ لگنے سے اگر انزال نہ ہو  ( منی نہ نکلے) تو روزہ نہیں ٹوٹتا۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109202659
تاریخ17-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں