روہان نام رکھنا
سوال
’’روہان‘‘ نام اسلامی ہے یا نہیں ؟ کیا مسلم بچے کا نام روہان رکھ سکتے ہیں؟
جواب
تلاش کے باوجود "روہان" نام کا معنی ہمیں نہیں مل سکا. البتہ "رَوْحَان" (’’راء‘‘ کے فتحہ یعنی زبر اور اس کے بعد ’’ح‘‘ کے ساتھ اس )کے معنی :رزق، روزی،خوشبودار پھول کے ہیں ۔مذکورہ نام رکھنا درست ہے۔
اوراگر’’رُوْحَان‘‘ (را پر پیش اور واو مدہ کے ساتھ ہوتویہ) ’’روح‘‘ کی تثنیہ ہے، اور روح کے مختلف معانی ہیں، جن میں سے مشہور و معروف معنی ’’روح‘‘ ہی ہے۔ اس لحاظ سے ’’روحان‘‘ کا معنی ہوگا: ’’دو روحیں‘‘، لہذا یہ نام رکھنا درست نہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

