نمل کے معنی
سوال
"نمِل" نام کے کیا معنی ہیں؟
جواب
"نَمِل" کے معنیٰ : (1) کسی جگہ کا بہت چیونٹیوں والا ہونا، (2) ماہر ہونا۔ (3) عورت کا یک جگہ نہ ٹھہرنا آتا ہے۔(القاموس الوحید،ص:1711دارالاشاعت)
اور ’’نَمْل : نَملة‘‘ کی جمع ہے، بمعنٰی چیونٹیاں۔
یہ نام رکھنا درست نہیں ہے ۔ لڑکے یا لڑکیوں کے نام انبیاءِ کرام (علیہم السلام)، صحابہ عظام(رضی اللہ عنہم ) اور صحابیات (رضی اللہ عنہن)کے ناموں پر یا اچھے معانی رکھنے والوں ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرکے رکھنا چاہیے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

