روزہ کے دوران خون کا دھبہ نظر آگیا
سوال
مجھے 16 مئی کو عصر کے وقت ہلکا سا خون آیا،عصر سے لے کر پوری رات صاف رہا، 17 مئی کو صبح فجر کے وقت زیادہ بلڈ آیا،مجھے معلوم کرنا ہے کہ میرا روزہ قائم رہا یا نہیں؟
جواب
اگر آپ کو پندرہ دن کے اندر اندر مزید خون آیا تو 16 مئی کو عصر کے وقت اور 17 مئی کو فجر کے وقت نظر آنے والا خون بھی حیض ہے، لہذا 16 مئی کو روزہ برقرار نہیں رہا اور 17 مئی کا روزہ شروع نہیں ہوا۔ فقط و اللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109202641
تاریخ17-05-2020

