روزے کی حالت میں ڈرپ لگانا
سوال
روزے کی حالت میں گلوکوز کی بوتل جسم میں لگاسکتے ہیں؟
جواب
روزے کی حالت میں ڈرپ (گلوکوز کی بوتل) لگانا جائز ہے، البتہ اگرڈرپ صرف اس لیے لگائے کہ اس سے روزہ کا احساس نہ ہو تو ایسا کرنا مکروہ ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109202634
تاریخ17-05-2020

