هم بالآخرة كفرون میں كفرون کی جگہ يوقنون پڑھا
سوال
سورہ حم سجدہ میں آیت نمبر سات میں {الذین لایٶتون الزكوة و ھم بالاخرة ھم كفرون } میں "کفرون" کی جگہ "یوقنون" پڑھا تو کیا نماز ہوگئی یا نہیں ؟اور کیا جتنا تراویح میں پڑھایا ہے اسے دہرانا ہوگا ؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں نماز فاسد ہوگئی اور ختمِ قرآن کی سنت حاصل کرنے کے لیے جو قرآن اس نماز میں پڑھا گیا، اس کو دہرانا ضروری ہے۔
الجوهرة النيرة على مختصر القدوري (1/ 98):
"و إذا فسد الشفع و قد قرأ فيه لايعتد بما قرأه فيه و يعيد القراءة؛ ليحصل الختم في الصلاة الجائزة، و قال بعضهم: يعتد بها؛ لأنّ المقصود هو القراءة و لا فساد فيها."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

