وقت سے پہلے غلطی سے افطار کرنے کا حکم
سوال
مجھے لگا کہ اذان ہو رہی ہے، میں نے غلطی سے 2 منٹ پہلے روزہ کھول لیا، اب اس بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب
اگر آپ نے افطار کے معیاری وقت سے دو منٹ پہلے غلطی سے روزہ افطار کرلیا تو آپ کے ذمہ ایک روزے کی قضا کرنا لازم ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109202600
تاریخ17-05-2020

