ماہواری کے دنوں میں بیوی سے تسکین شہوت کا حکم
سوال
ماہواری کے دنوں میں شوہر کے لیے اپنی بیوی کے ہاتھ سے فارغ ہونا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
حالتِ حیض میں بیوی کی ناف سے لے کر اس کے گھٹنوں تک کے حصہ کے علاوہ باقی تمام جسم سے استمتاع جائز ہے، لہٰذا اگر اس حالت میں شوہر بیوی کے ہاتھ سے تسکینِ شہوت کی تدبیر کرتا ہے تو اس کی گنجائش ہے۔
ناف سے لے کر گھٹنوں تک کے حصے پر اگر موٹا کپڑا ہو، جس سے جسم کی حرارت محسوس نہ ہو تو رانوں کے درمیان تسکینِ شہوت کی بھی اجازت ہوگی، تاہم جن لوگوں کو خود پر اعتماد نہ ہو، انہیں اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

