بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

غصہ میں مسجد کے امام صاحب کے دین کو گالی دینے والے کا حکم

سوال

ایک آدمی نے مسجد کےامام سے غصہ کی حالت میں دین کو گالی دی  (نہایت گندی گالی دی جس کے الفاظ  یہاں حذف کیے جارہے ہیں) تو  کیا یہ دائرۂ  اسلام  سے خارج تو نہیں اور  اس  کے   نکاح کا کیا حکم ہے؟  مدلل جواب دے کر راہ نمائی فرمائیں! (جھگڑا تنخواہ  پر  ہوا  جب  امام  نے مقتدیوں سے تنخواہ بڑھانے کی گزارش کی!)

جواب

سوال  میں  مذکور  الفاظ   کہنے سے  مذکورہ شخص دائرۂ  اسلام سے خارج ہوگیا ہے، اس پر  لازم ہے کہ توبہ کرنے  کے بعد تجدیدِ ایمان کے  ساتھ  ساتھ  (اگر شادی شدہ ہے تو) تجدیدِ  نکاح بھی کرے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109202526
تاریخ16-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں