مسنون اعتکاف کی ابتدا کس رات سے ہوگی؟
سوال
اعتکاف کس وقت سے شروع ہوگا?
جواب
مسنون اعتکاف رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ہوتا ہے، لہذامعتکِف کے لیےضروری ہے کہ وہ بیسیوں روزے کے غروبِ آفتاب سے پہلے پہلے اپنے معتکف (اعتکاف کی جگہ) میں داخل ہوجائے، یعنی مرد ہے تو اس مسجد میں جہاں وہ اعتکاف کرنا چاہتاہے، اور عورت ہے تو گھر میں اعتکاف کے لیے مخصوص کی گئی جگہ میں۔ فقط و اللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109202522
تاریخ16-05-2020

