عرشمان نام رکھنا
سوال
’’عرشمان‘‘ کا مطلب کیا ہے۔ اور نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
عرش: عربی کا لفظ ہے اردو اور فارسی میں بھی مستعمل ہے، اس کے معنی : چھت، تخت، آسمان، آٹھواں آسمان۔
مان : سنسکرت اور اردو کا لفظ ہے، اس کے معنی : گھمنڈ، غرور، تکبر ، نخوت (2) عزت ، قدر، منزلت (3) خاطر تواضح، آو بھگت کے آتے ہیں۔ (فیروزاللغات)
یہ لفط ناموں کے لیے غیر مانوس ہے اور معنی کے اعتبار سے بھی اچھا نہیں ہے، اس لیے اس کے بجائے بچوں کے نام انبیاء کرام علیہم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، تابعین اور صلحاء امت رحمہم اللہ کے ناموں پر یا کوئی اچھا بامعنی نام رکھنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

