مجنون آدمی کو زکاۃ دینا
سوال
اگر کوئی شخص پاگل ہے اور غریب بھی ہے تو کیا اس کو زکاۃ دے سکتے ہیں ؟
جواب
اگر پاگل/مجنون شخص زکاۃ کا مستحق ہے تب بھی اسے زکاۃ دینے سے زکاۃادا نہ ہوگی، البتہ مستحق ہونے کی صورت میں اگر اس کا ولی/ سرپرست اس کی طرف سے قبضہ کرلے تو زکاۃ ادا ہوجائے گی۔
بدائع الصنائع (2/ 39):
"وكذا لو دفع زكاة ماله إلى صبي فقير أو مجنون فقير وقبض له وليه أبوه أو جده أو وصيهما جاز؛ لأن الولي يملك قبض الصدقة عنه". فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109202472
تاریخ16-05-2020

