بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دو بروکروں کا کمیشن میں شریک ہونا

سوال

کیا دو بروکرآپس میں کمیشن میں شرکت کرسکتےہیں ؟ مثلًا دونوں میں جس کو جو کمیشن ملے گا  دوسرا اس میں آدھےکاشریک ہوگا ؟

جواب

اگر دو بروکر آپس میں اس طور پر شریک ہوں کہ وہ لوگوں سے کام لیں گے اور دونوں مل کر اس کام کو سرانجام دے کر اس کاکمیشن وصول کریں گے اور کمیشن کی رقم دونوں میں برابر تقسیم ہوگی تو یہ صورت جائز ہے ۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144109202453
تاریخ16-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں