معتکف کا مسجد میں چارپائی بچھانا
سوال
کیا مسجد میں اعتکاف کی حالت میں چارپائی استعمال کر سکتے ہیں؟
جواب
معتکف اپنے اعتکاف کی جگہ چارپائی بچھا سکتا ہے اور اس پر لیٹ سکتا ہے، مگر آج کل عرفاً مسجد میں چارپائی بچھانا خلافِ احترام سمجھا جاتا ہے، اس لیے مسجد میں احتیاط چاہیے۔ البتہ عورت کے لیے گھر میں اعتکاف کی جگہ میں چارپائی ڈالنے میں حرج نہیں۔ (فتاوی محمودیہ، کتاب الصوم، باب الاعتکاف 10 / 250 ط: فاروقیہ)
سنن ابن ماجه (2 / 653):
"عن ابن عمر عن النبي صلى الله عليه وسلم، أنه كان إذا اعتكف طرح له فراشه، أو يوضع له سريره وراء أسطوانة التوبة". فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

