سورہ فاتحہ کی چند آیتیں سراً پڑھ کر جہراً پڑھی اور سجدہ سہو کرلیا
سوال
اگر امام مغرب کی نماز میں سورۂ فاتحہ کی چند آیات دل میں پڑھ لے، یاد آنے پر از سرِ نو سورۂ فاتحہ جہراً پڑھ لے اور آخر میں سجدہ سہو کرلے تو کیا نماز ہو جائے گی؟
جواب
جی! نمازہوجائے گی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109202435
تاریخ15-05-2020

