دیوبند مسلک کی طرف نسبت کے لیے نام کے آگے 'قاسمی' لگانا
سوال
ایک شخص دیوبند مسلک فکر کے ساتھ تعلق رکھتے ہوئے اپنی نسبت ظاہر کرنے کے لیے اگر اپنے نام کے ساتھ " قاسمی " کا لفظ لگا ئے تو یہ درست ہو گا ؟
جواب
عام طور پر دار العلوم دیوبند سے فارغ التحصیل علماء اپنی مادر علمی کی طرف نسبت کے اشارے کے لیے ’’قاسمی‘‘ کا لفظ اپنے نام کے ساتھ لگاتےہیں؛ لہذا جو شخص دار العلوم دیوبند کا فاضل نہ ہو ، اور ’’قاسمی‘‘ نسبت کی اس کے علاوہ بھی کوئی وجہ نہ ہو تو اس کے لیے اپنے نام کے ساتھ ’’قاسمی‘‘ لگانا مناسب نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

