بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے میں گل / منجن کرنا

سوال

گل منجن کر نے سے روزہ باطل ہوجاتا ہے؟

جواب

روزے دار کے لیے صبح صادق سے غروبِ آفتاب تک کسی بھی  منجن سے دانت صاف کرنا مکروہ ہے، اور اگر منجن میں سے کچھ حلق میں اتر جائے تو اس سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں روزے کی حالت میں گل نہ کیا جائے، کیوں کہ اس میں قدرے نشہ بھی ہوتا ہے، جس کا اثر پیٹ میں جانے کا قوی امکان ہے، جس کی وجہ سے اس میں کراہت عام منجن کرنے  سے زیادہ ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109202420
تاریخ15-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں